ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ٹرین کے اندر ریلوے پولیس کا جھگڑا - ایک شخص گرفتار

اڈپی : ٹرین کے اندر ریلوے پولیس کا جھگڑا - ایک شخص گرفتار

Mon, 27 Mar 2023 13:07:14    S.O. News Service

اڈپی، 27 / مارچ (ایس او نیوز) منگلورو سینٹرل - لوک مانیہ تلک ایکسپریس کے جنرل ڈبے میں جھگڑا اور ہنگامہ آرائی کرنے کے بعد پوچھ تاچھ کے لئے پہنچے ریلوے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں سمیر بواجے شیندو نامی مسافر کو گرفتار کیا گیاہے ۔
    
کونکن ریلوے پولیس کانسٹیبل زینا پنٹو کا کہنا ہے کہ لوکمانیہ تلک ایکسپریس کی جنرل بوگی میں کچھ لوگوں کی طرف سے جھگڑا کھڑا کرنے کی اطلاع ملنے پر جب وہ اور کانسٹیبل سریکانت وہاں پہنچے تو جھگڑے پر آمادہ سمیر کو ٹی ٹی ای اور عوام نے پکڑ رکھا تھا ۔ جب ٹی ٹی ای نے سمیر کو میمو دیا تو اس نے اسے پھاڑ دیا اور زینا پنٹو اور اس کے ساتھی سریکانت کو گالیاں بکنے لگا۔ جب اسے ریلوے آفس لے جایا گیا تو اس نے وہاں پر موجود انسپکٹر کو دھمکیاں دیں ۔ اس کے بعد سمیر کو گرفتار کرکے منی پال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا۔ 


Share: